ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مجھے بدعنوان افسران کے ساتھ جوڑنے کی کوشش فرضی: جارج

مجھے بدعنوان افسران کے ساتھ جوڑنے کی کوشش فرضی: جارج

Thu, 15 Dec 2016 00:14:25  SO Admin   S.O. News Service

نگلور:14/دسمبر (ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلورکے جے جارج نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کالادھن رکھنے اور بدعنوانیاں کرنے کے الزام میں محکمہئ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے دوران بے نقاب ہونے والے ریاست کے دو افسران کے پاس سے جو معلومات مہیا کی گئی ہیں، ان میں ا ن کا نام بھی شامل ہے۔ آج کے پی سی سی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر ہر معاملے میں میڈیا ان کا نام کھینچنے کی کوشش کرتا ہے، جو کہ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ رپورٹیں محض قیاسی اور بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے آئی اے ایس آفیسر ڈی کے روی کی موت کے مرحلے میں بھی غیر ضروری طور پر ان کا نام اچھالا گیا، اب سی بی آئی نے تحقیقات کے ذریعہ سچائی سامنے لائی ہے۔اس معاملے میں میڈیا نے ان سے جوڑ کر بہت ساری فرضی کہانیاں گڑھی تھیں، لیکن جب سچائی سامنے آئی تو میڈیا نے اپنی غیر ذمہ داری پر کم از کم پچھتاوا کا اظہار بھی نہیں کیا۔ اس کے بعد ڈی وائی ایس پی گنپتی کے معاملے میں انہیں جوڑا گیا، تحقیقات کرائی گئیں اور انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ بھی دے دیا، اس کے بعد جب سچائی سامنے آئی تب بھی میڈیا اپنی نچلی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ اب غیر ضروری طور پر دو بدعنوان سرکاری افسران سے ان کا نام جوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر یہ زیادتی کب تک جاری رہے گی؟ ریاستی وزارت سے ایچ وائی میٹی کے استعفیٰ کے متعلق انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھایا ہے۔ ایچ وائی میٹی پر جو الزامات ہیں ان کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے اور میٹی نے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ اسی لئے اب اس معاملے میں جانچ کو آگے بڑھانے کا موقع دیا جائے۔


Share: